Categories

Friday, September 9, 2011

کیسا لگتا ہے...جب

کیسا لگتا ہے...جب زندگی ایک نیۓ موڑ کی طرف چل اٹھتی  ہے. ہاں ہر دن ایک نیا آفتاب عروج ہوتا ہے. ہرشام ایک الگ احساس جنم لیتا ہے . ہر رات ایک نیا خیال آتا ہے. بات یہ ہے، بخاری صاحب کے زندگی میں سب کچھ آپکے ہاتھ میں نہیں ہوتا . پر جو چیزیں آپکے ہاتھ میں ہیں، کم از کم ان چیزوں کو تو بہتر کیا جائے. 

کیسا لگتا ہے جب لگاتار ٢ دفع ٣٠ گھنٹے جگا جائے. جس شخص کی کمزوری ہی نیند ہو اسے آنکھیں بند کرنا ہی بھول گیا ہو. بس یاد بس یاد رہی ہوں تو باتیں... گہری باتیں...سچی باتیں... جذبات سے بھری ہوئی باتیں.. جن کا موضوع اور کوئی نہیں...پر سہیل بخاری ہو..

کیسا لگتا ہے...جب انجان لوگ...جن سے اپکا تعلق تک نہ ہو..آپکو اس طریقے سے ملیں جیسے کے وہ آپکے احسان مند ہوں... ایسا بھی کیا کیا ہے ہم نے؟ ..ایسے تجربات جب میرے ساتھ ہوتے ہیں تو مجھے شاہ جی کا فلسفہ یاد آ جاتا ہے..کے نفرت کو اپنی سوچ سے پاک کر دے.. اور.دل صاف رکھ....انکے کہنے کا صرف ایک ہی مقصد تھا ...کے ہم پہلے انسان ہیں..پھر ہندی یا مسلمان ہیں..پھر کالے یا گورے ہیں..پھر سید یا چوڑے ہیں.. پھر متی ہیں یا راکھ ہیں..

جدے وچ پنکھوادےباج کج ہور نہ روے
پیارایسا آنگنا ہے 
جدے وچ وصلاںدا
رترا نہ پلٌّ ڈوے


کیسا لگتا ہے...جب رشتے مزید سنجیدہ حالات سے دو چار ہوتے ہیں...جب گلت فہمیاں دوریوں کو انجام دیتی ہیں...کبھی کبھی انسان کی انا  اسے اپنوں سے دور کر دیتی ہے. اس کا اثر اس پر خود بھی پڑتا ہے..پر وہ مانتا نہیں...


کچھ لوگوں کی شناخت انکے حسن سے ہوتی ہے...کچھ لوگوں کی انکی باتوں سے.. کچھ لوگوں کی انکی حرکتوں سے..کچھ لوگوں کی انکی عادتوں سے... اور کچھ لوگوں کی انکی یادوں سے....

- بخاری 



No comments:

Post a Comment